• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی مزاحمتی قوتوں کا امریکا کی’’ صدی کی ڈیل‘‘ کے خلاف منظم جدو جہد پر اتفاق

جمعرات 18-04-2019
in عالمی خبریں
0
فلسطینی مزاحمتی قوتوں کا امریکا کی’’ صدی کی ڈیل‘‘ کے خلاف منظم جدو جہد پر اتفاق
0
SHARES
0
VIEWS

بیروت (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کی مزاحمتی اور قومی قوتوں نے امریکا کی صدی کی ڈیل کی سازش کے خلاف قومی سطح پر منظم جدو جہد کی ضرورت سے اتفاق کیا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لبنان کے صدر مقام بیروت میں فلسطینی سیاسی اور مزاحمتی تنظیموں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر فلسطینی رہنماؤں نے اپنے خطابات میں امریکا کے صدی کی ڈیل کے منصوبے کے خلاف قوم کو متحد ہونے اور تمام فلسطینی قوتوں کو اپنی تمام قوتیں مجتمع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

فلسطینی تنظیموں نے صدی کی ڈیل کی امریکی سازشوں کو قضیہ فلسطین کو سرد خانےمیں ڈالنے کی سازشوں کا حصہ قرار دیا اور کہا کہ امریکا، اسرائیلی ریاست اور ان کے دیگرعالمی حواری مل کر فلسطینیوں کو ان کےدیرینہ حقوق سے محروم کررہےہیں۔

مقررین نے امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی، وادی گولان کو اسرائیل کا حصہ تسلیم کرنے اور فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کی نفی کو صدی کی ڈیل کی امریکی سازش کا حصہ قرار دیا۔

انہوں نے وادی گولان کو اسرائیلی ریاست کا حصہ تسلیم کرنےکے امریکی فیصلے کو امریکا کی کھلے عام نا انصافی قرار دیتےہوئے کہا کہ فلسطینی قوم اپنے قومی حقوق اور دیرینہ مطالبات کے لیے جدو جہد جاری رکھے گی۔

Tags: اسرائیلامریکابیت المقدسبیروتحماسحواریسازشصدرصدی کی ڈیلعالمیفلسطینقضیہگولانلبنانمزاحمتیمطالبات
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.