فلسطین کی مختلف مذہبی اور سیاسی جاعتوں کا نمائندہ اجلاس لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منعقد ہوا جس میں تحریک انتفاضہ کی حمایت جاری رکھے اور تحریک کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز بیروت میں ہونے والے نمائندہ اجلاس میں اسلامی تحریک مزحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق، جمال عیسیٰ، اسامہ حمدان، علی برکہ تحریک فتح کی سینٹرل کمیٹی کے رکن عباس زکی، فتح ابو العرادات اور دیگر فلسطینی تنظیموں کے قائدین نے شرکت کی۔فلسطینی تنظیموں کی قیادت نے اسرائیلی مظالم کے خلاف جاری حالیہ تحریک انتفاضہ القدس کی دامے درمے سخنے حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے مظالم کی شدید مذمت کی گئی اور فلسطینی قوم سے تحریک انتفاضہ القدس جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔ حماس اورتحریک فتح کی قیادت نے قومی مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے کی ضرورت سے بھی اتفاق کیا۔
خیال رہے کہ جمعہ کے روز بیروت میں فلسطینی تحریک انتفاضہ کی حمایت کے لیے عالم عرب کانفرنس منعقد کی گئی جس میں فلسطین، لبنان اور دوسرے عرب ملکوں سے 250 سے زائد رہنماؤں نے شرکت کی۔