• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 28 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی قوم کا دفاع ایک دینی فریضہ ہے: ڈاکٹر علی لاریجانی

اتوار 14-02-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0311
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر، ڈاکٹر علی لاریجانی نے ہفتے کے دن فلسطینی گروہوں کے وفد سے تہران میں ملاقات کے دوران کہا کہ فلسطین کی حمایت کے لئے اسلامی ممالک کا اتحاد ضروری ہے۔

ڈاکٹر علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین اسلامی جمہوریہ ایران کے نزدیک ایک اہم مسئلہ ہے اور ایران اس پر خصوصی توجہ دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام اور حکام ایک دینی فرض کے طور پر ملت فلسطین کا دفاع کرتے ہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے فلسطینی ملت کی حمایت کے لئے اسلامی ممالک کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے دفاع کا مسئلہ ایران میں کلیدی حیثیت کا حامل ہے اور اس سلسلے میں ایران کی تمام جماعتوں اور گروہوں کے درمیان اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔

فلسطینی وفد کے سربراہ نے بھی اس ملاقات میں ملت فلسطین کی حمایت سے متعلق ایرانی قوم کے مواقف اور اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یقینا ایران، فلسطینی قوم کا سب سے بڑا حامی ہے اور اس نے حالیہ سینتیس برسوں کے دوران فلسطینی کاز کی حمایت کی ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ایران کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر فلسطینی تنظیموں کے وفد نے بھی تہران کا دورہ کیا۔ وفد میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس، تحریک فتح اور اسلامی جہاد کے رہنما شامل تھے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.