• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 29 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی عہدیدار سیکیورٹی ریسک قرار، ترکی میں داخلے پرپابندی

پیر 23-11-2015
in عالمی خبریں
0
Tufiq Turkey
0
SHARES
0
VIEWS

ترکی کی پولیس نے فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت تحریک فتح کی سینٹرل کمیٹی کے رکن میجر جنرل توفیق طیراوی کو ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے ان کے انقرہ داخلے پرپابندی عائد کردی ہے۔ الطیراوی ترکی میں داخل ہونا چاہتے تھے مگر انہیں واپس اردن بے دخل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رام اللہ میں میجر جنرل توفیق طیراوی کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الطیراوی گذشتہ جمعہ کو انقرہ میں تحریک فتح کے بانی یاسرعرفات مرحوم کی برسی کےحوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کے لیے آ رہے تھے۔ یہ یاسرعرفات کے حوالے سے تقریب ترکی میں فلسطینی اتھارٹی کے سفارت خانے میں آج اتوار کو منعقد ہونا تھی۔

توفیق طیراوی اردن سے ترکی جانے والی پروازسے انقرہ پہنچے مگر انہیں ہوائی اڈے سے باہر جانے سے روک دیا گیا۔ جس کے بعد انہیں رات آٹھ بجے کی ایک دوسری پرواز کے ساتھ واپس عمان بھیج دیا گیا۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ توفیق طیراوی کو ترکی میں ہوائی اڈے پر روکے جانے کے بعد فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے ترک حکام سے رابطہ کیا گیا تھا تاہم فلسطینی حکام ترکی کو طیراوی کے حوالے سے مطمئن نہیں کرسکے ہیں۔

تحریک فتح کے ترجمان نے توفیق طیراوی کے ترکی میں داخلے پرپابندی کے فیصلے کو حیران قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ میجر جنرل طیراوی کو انقرہ کے ہوائی اڈے پر کئی گھنٹے انتظار کرایا گیا جس کے بعد انہیں واپس اردن بھیج دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک حکام نے توفیق طیراوی کو ملک کی سلامتی کے لیے خطرے کا باعث قرار دیتے ہوئے انہیں داخلے سے روکا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.