• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 14 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی صدر اور نیتن یاھو کی فرانس میں پانچ سال بعد پہلی براہ راست ملاقات

منگل 01-12-2015
in عالمی خبریں
0
Paris Abbas
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے درمیان پانچ سال کے بعد فرانس میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر پہلی ملاقات ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2010 ء کے بعد صدر عباس اور نیتن یاھو نے پہلی بار مصافحہ کیا ہے۔ دونوں رہنما کئی عالمی فورمز میں ایک ہی وقت میں شریک ہوتے رہے ہیں مگر ان کے درمیان کسی قسم کی بات چیت اور سلام کلام نہیں ہوا۔ گذشتہ روز صدر عباس اور نیتن یاھو کے درمیان مختصر ملاقات پیرس میں منعقدہ عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔

محمود عباس اور نیتن یاھو کے درمیان مصافحے کو میڈیا میں کافی پذیرائی ملی۔ جیسے ہی دونوں رہ نمائوں نے ایک دوسرے ہاتھ ملایا تمام کیمروں کا رخ دونوں کے چہروں کے تاثرات کی جانب موڑ دیا گیا تھا۔ اگرچہ دونوں رہ نمائوں کےدرمیان یہ غیر رسمی ملاقات صرف ہاتھ ملانے کی حد تک ہی رہی ہے مگر بعض مبصرین کا خیال ہے کہ یہ ملاقات دو طرفہ اختلافات کی برف پگھلانے میں مدد گار ہوسکتی ہے۔ ملاقات کے موقع پر نیوزی لینڈ کے وزیراعظم بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں کی ہے جب فلسطین میں پچھلے دو ماہ میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں 106 فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔ فلسطین میں احتجاجی تحریک مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے بڑھتے واقعات کے رد عمل میں یکم اکتوبر کے بعد شروع ہوئی تھی جس میں فلسطینی شہریوں کی جانب سے چاقو کے حملوں میں بھی غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی تحریک کچلنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.