فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر فلسطینی شہری اور اسرئیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپ میں یہودی فوجی ہلاک اور حملہ آور فلسطینی بھی شہید ہوگیا ہے۔ جھڑپ میں دو اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہفتے کی شام ایک فلسطینی نوجوان نے یہودی فوجیوں پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ فوج کی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا۔
عینی شاہدین کےمطابق فلسطینی شہری کے چاقو سے حملے کے بعد فوج نے اس پر فائرنگ کی۔ ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر متعدد فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔