اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطینی شہریوں کی بیرون ملک سفر عاید پابندیاں بدستور برقرار ہیں۔ نام نہاد امن وامان کے محرکات کی بنیاد پرصہیونی حکام نے اکتوبر میں 96 فلسطینیوں کو الکرامہ گذرگاہ سے ہوتے ہوئے اردن کے سفر سے روک دیا۔
رپورٹ کے مطابق اریحا میں قائم الکرامہ گذرگاہ کی پولیس کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں ایک لاکھ 28 ہزار فلسطینیوں نے اردن اور فلسطین کا دونوں طرف کا سفر کیا ہے۔ اس دوران صہیونی حکام نے اردن جانے والے 96 فلسطینیوں کو سفر سے روکا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں غرب اردن سے 75 ہزار 387 فلسطینی اردن میں داخل ہوئے جب کہ 53 ہزار 190 فلسطینی شہری اردن اور دوسرے ملکوں سے مغربی کنارے میں واپس آئے۔