اسرائیل سے شائع ہونے کثیر الاشاعت عبرانی روزنامہ نے اپنی منگل کی اشاعت میں دعوی کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں نے گذشتہ دو ہفتوں کے دوران غرب اردن کے شہر جنین میں الجملہ کراسنگ پر چاقو گھونپنے کی تین کوششیں ناکام بنائیں۔
جنین کے گورنر جنرل ابراہیم رمضان کے حوالے سے اخبار نے بتایا کہ سیکیورٹی اداروں نے الجملہ کے علاقے میں قائم چوک پر چاقو گھوپنے کی تین کارروائیوں کو ناکام بنایا، ان چاقو حملوں کا نشانہ بقول ابراہیم رمضان اسرائیلی فوجی تھے۔ابراہیم رمضان نے مزید کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اہلکار ناکے کی فلسطینی جانب سادہ کپڑوں میں گشت کر رہے ہیں جنہوں نے چاقو حملے ناکام بنائے۔ اخبار کے مطابق یہ اقدام اسرائیل اور فلسطین اتھارٹی کے درمیان سیکیورٹی کوارڈی نیشن کا نیا مظہر ہیں۔
فلسطینی سیکیورٹی اہلکاروں کی ناکے پر تعیناتی سے قبل یہاں پر چاقو گھوپنے کے چار واقعات ہو چکے ہیں۔ فلسطینی اہلکاروں کی تعیناتی سے ان کارروائیوں میں بہت زیادہ حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی نے اپنے سیکیورٹی اہلکار سادہ کپڑوں میں الجملہ کراسنگ پر تعینات کئے ہیں۔ یہ تعیناتی اسرائیل کے ساتھ کوارڈی نیشن کے بعد عمل میں لائی گئی۔