پاکستان کے لئے نئے نامزد فلسطینی سفیر ولید ابو علی نے منگل کے روز کراچی میں گورنر ہاﺅس سندھ میں صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور اپنے کاغذات سفارت پیش کئے۔نئے فلسطین سفیر کی پاکستان آمد کے سلسلے میں منگل کے روز گورنر ہاﺅس میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حکومتی
شخصیات سمیت دیگر معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان بھی موجود تھے۔
نئے فلسطین سفیر سے ملاقات کے دوران صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت پاکستان فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور تحریک آزای فلسطین کو فلسطینیوں کا آئینی و قانونی حق سمجھتی ہے، صدر زرداری کاکہنا تھا کہ اسرائیل ایک غیر قانونی اور غیر آئینی غاصب ریاست ہے جس کا وجود نہ صرف مسلم امہ بلکہ پوری انسانیت کے لئے خطرہ ہے ۔
صدر پاکستان آصف علی زرداری نے غزہ پر حالیہ اسرائیلی دہشت گردانہ کاروائیوں کی زشدید مذمت کی اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کی یقین دہانی کرواتے ہوئے غاصب اسرائیل کے خلاف سخت کاروائی کرے اور فلسطین سر زمین پر یہودی آباد کاری اور نئے بستیاں بنانے کے عمل کو فی الفور رکوایا جائے۔
اس موقع پر صدر پاکستان نے کہا کہ پاکستان کے عوام روز اول سے فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ فلسطین کاز کی حمایت کرتے رہیں گے۔