• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 14 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی تحریک انتفاضہ روکنے کے لیے امریکا میدان میں کود پڑا

پیر 12-10-2015
in عالمی خبریں
0
Kerry Abbas
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینی عوام کی شروع کی گئی ‘تحریک انتفاضہ القدس’ کو روکنے اور صہیونی حکومت کو بچانے کے لیے امریکا ایک بار پھر میدان میں کو پڑا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے اور فلسطین میں جاری پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی شہریوں کو مظاہروں سے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی”وفا” کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے صدر محمود عباس سے بات کرتے ہوئے ان سے پرامن رہنے کی اپیل کی اور یہودی آباد کاروں اور فوجیوں پر فلسطینیوں کے حملوں کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کامطالبہ کیا۔

ذرائع کے مطابق فلسطینی صدر نے کہا کہ موجودہ کشیدگی کا ذمہ دار اسرائیل ہے، کیونکہ اسرائیلی فوج اور پولیس یہودی انتہا پسندوں کو فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات کی کھلی اجازت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں مکمل تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ یہودیوں کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں حالات یہاں تک پہنچے ہیں۔

ادھر مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی چیف عدنان ضمیری نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی تحریک انتفاضہ کی روک تھام کے لیے موثر کردار ادا نہیں کرسکی ہے۔ مسٹر ضمیری کا کہنا ہے کہ عباس ملیشیا اور اسرائیلی فوج مل کر کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.