بیروت (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) لبنان کے ایک سرکردہ وزیر نے فلسطینیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی حکومت دنیا کے ہر فورم پر فلسطینی قوم کے حقوق کے لیے آواز بلند کرے گی۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لبنان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور حسن مراد نے کہا کہ فلسطینی اور لبنانی قوم کے درمیان دیرینہ تعلقات ہمیشہ مضبوط رہیں گے۔
حسن مراد نے ان خیالات کا اظہار اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ حماس کے وفد نے بیروت میں جماعت کے مندوب ڈاکٹر احمد عبدالھادی کی قیادت میں لبنانی وزیر سے ملاقات کی۔
اس موقع پر لبنان میں حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن جہاد طہ، تعلقات عامہ کے انچارج مشہور عبدالحلیم اور شعبہ اطلاعات کے عہدیدار عبدالمجید العوض موجود تھے۔
لبنانی وزیر اور حماس کی قیادت کے درمیان فلسطین کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
حسن مراد کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حقوق کے لیے لبنانی حقوق ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔ اس موقع پر حماس کے وفد نے لبنانی حکام کو فلسطین کی تازہ ترین صورت حال، اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، مسجد اقصیٰ اور القدس کے خلاف صیہونی غنڈہ گردہ اور فلسطینی اسیران پر اسرائیلی جلادوں کے مظالم پر بات چیت کی گئی۔