اطلاعات کے مطابق فلسطین کی ہلال احمر سوسائیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی امدادی کارکنوں پر صیہونی فوجیوں کے حملے جاری ہیں اور صیہونی فوجیوں نے انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک دو سو چھہتر بار فلسطین کی ہلال احمر سوسائیٹی کے کارکنوں پر حملے کئے ہیں۔
اس بیان کے مطابق فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی کے کارکنوں پر ہونے والے صیہونی فوجیوں کے حملے زخمی فلسطینیوں کا امدادی کام رک جانے کا باعث بنتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق صیہونی فوج کے حملوں کے نتیجے میں زخمی فلسطینیوں تک ایمبولینسیں بھی نہیں پہنچ پاتی ہیں اور یہ امر زخمیوں کی شہادت کا باعث بنتا ہے۔