• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے حماس سے تعلق کے الزام میں دوشہری گرفتارکرلیے

ہفتہ 03-10-2015
in عالمی خبریں
0
Hamas Citizen
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی تھارٹی کی پولیس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے الخلیل شہر میں تلاشی کی کارروائی کے دوران دو شہریوں کوحراست میں لیا ہے۔ گرفتار کیے گئے دونوں شہریوں کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت” حماس” سے بتایا جاتا ہے۔ دوسری جانب حماس نے اپنے کارکنوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام کی کارروائی قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعت فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کی شام عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے الخلیل شہر میں چھاپہ مار کارروائی کےدوران 33 سالہ سابق اسیر طارق انو ادعیس کو حراست میں لے لیا۔ ادعیس ساڑھے آٹھ سال تک اسرائیل کی جیل میں بھی قید رہا ہے۔

عباس ملیشیا نے الخلیل شہر کے ایک طالب علم علاء حمیدات کو خود کو حکام کے حوالے کرنے کا بھی نوٹس جاری کیا۔ حمیدات کا تعلق حماس کے طلبہ ونگ اسلامک بلاک سے بتایا جاتا ہے۔ اس کی طلبی بھی سیاسی بنیادوں پر بتائی جارہی ہے۔

ادھر عباس ملیشیا نے جنین شہر میں تلاشی کے دوران 31 سالہ سابق اسیر محمد عبدالرئوف حمدان کو عرابہ کے مقام سے حراست میں لیا۔ حمدان بھی کئی سال تک اسرائیلی جیلوں میں قید رہ چکا ہے۔

عباس ملیشیا کے ہاتھوں گرفتارہونے والے طالب علم ہارون رشید ابو الھیجا مسلسل 114 دن گذرنے کے باوجود جیل میں پابند سلاسل ہے۔ عدالت نے ابو الھیجا کی رہائی کا حکم دے رکھا ہے مگر عباس ملیشیا کے اہلکار عدالتی فیصلے کے برعکس اسے مسلسل حراست میں رکھے ہوئے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.