• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی اتھارٹی نے دو سیاسی کارکن اسرائیلی فوج کے حوالے کردیے

منگل 03-11-2015
in عالمی خبریں
0
Kamil Saad
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی اتھارٹی نے سیاسی انتقام کا مظاہرہ کرتے ہوئے حراست میں لیے گئے دو فلسطینی کارکنوں کو اسرائیل کےمطالبےپر صہیونی فوج کے حوالے کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے نام نہاد سیکیورٹی اداروں نے حال ہی میں جنین سے کامل سعد حمران کو اور طولکرم سے یحییٰ ابو معمر کو حراست میں لیا تھا۔ دونوں کو گذشتہ روز طولکرم میں الزعترہ چیک پوسٹ سے اسرائیلی فوج کےحوالے کیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے دونوں فلسطینی کارکنوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

کامل حمران کی اہلیہ نےبتایا کہ رات 10 بجے اریحا جیل میں قید اس کے شوہر نے فون کرکے بتایا کہ اس کی رہائی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، رہائی سےمتعلق خبر اہل خانہ کو دے دی جائے۔ یہ خبر سن کر سب بہت خوش ہوئے اور حمران کی رہائی کا انتظار کرنے لگے۔ کچھ دیر کے بعد دوبارہ جیل سے فون کرکے بتایا گیا کہ فی الحال حمران کی رہائی روک دی گئی ہے کیونکہ راستے میں جگہ جگہ اسرائیلی فوج کے ناکے لگے ہوئے ہیں۔ اب انہیں منگل کے روز رہا کیا جائے گا۔

آج دن دس بجے اریحا جیل میں فون کرکے حمران کے بارے میں پوچھا گیا تو وہاں سے بتایا کہ کامل حمران اور ایک دوسرے فلسطینی یحییٰ ابو معمر کو زعترہ چیک پوسٹ پر لے جایا گیا جہاں دونوں کو اسرائیلی فوج کےحوالے کردیا گیاہے۔

خیال رہے کہ کامل حمران 14 جون 2015 سے فلسطینی اتھارٹی کی جیل میں قید تھے۔ دو بچوں کے والد حمران کو اس وقت اس کے گھر سے اٹھایا گیا تھا جب وہ اپنے مکان کی مرمت کا کام کررہے تھے۔

دوسرے فلسطینی یحییٰ ابومعمر کو 11 مئی کو جنوبی طولکرم میں ارتاح کالونی سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری کے وقت عباس ملیشیا کے غنڈوں نے دونوں نوجوانوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

فلسطینی اتھارٹی کی عدالت کی جانب سے دونوں فلسطینیوں کی رہائی کا حکم دیا گیا تھا مگر اس کے باوجود فلسطینی اتھارٹی نے انہیں حراست میں لے رکھا تھا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.