(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی جہاد کے رکن کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن نتین یاھو کے دوست ہیں فلسطینیوں کو ان سے کوئی خاص توقعات نہیں ہیں۔
"اسلامی جہاد” تحریک کے رکن موسیٰ بن موعد نے کہا ہے کہ گوکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقتدار سے الگ ہوچکےہیں اور نئے امریکی صدر جوبائیڈن منتخب ہوئے ہیں جس سے پوری دنیا کو بہت توقعات ہیں تاہم ہم جانتے ہیں کہ جو بائیڈن صیہونی وزیراعظم نتین یاھو کے پرانے دوست ہیں اس لئے ان سے ہمیں کوئی توقع نہیں ہے کہ وہ مظلوم نہتے فلسطینیوں کے حقوق کی فراہمی میں کوئی کردار ادا کریں گے ۔