• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 28 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینیوں سے انتقام کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کا اسرائیلی منصوبہ

جمعرات 29-10-2015
in عالمی خبریں
0
Netanyahu getty
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی حکومت نے فلسطینی شہریوں سے انتقام لینے کے لیے ایک نئے اور نہایت خطرناک پروگرام پر کام شروع کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کو سخت ترین سزائیں دینے کے لیے خصوصی فوجی عدالتوں کے قیام کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ ان عدالتوں کے قیام کا مقصد مقبوضہ بیت المقدس،مغربی کنارے اور اندرون فلسطین میں رہنے والے فلسطینیوں کو احتجاجی مظاہروں کی پاداش میں کڑی سے کڑی سزائیں دینا اور انہیں اسرائیل کے خلاف مظاہروں سے روکنے کے لیے دباؤ میں رکھنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق "القدس اسٹڈی سینٹر” کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا ہے کہ بنجمن نتین یاھو کی قیادت میں قائم اسرائیل کی انتہا پسند حکومت پہلے ہی فلسطینیوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے کے لیے طرح طرح کے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔ فلسطینیوں کو سرعام بغیر کسی جرم کے گولیاں مار کر شہید کیا جاتا ہے۔ بے گناہ شہریوں کو گرفتار کرکے انہیں جیلوں میں ڈالا اور ہولناک اذیتوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ فلسطینیوں کے گھر مسمار کیے جاتے ہیں۔ انہیں ان کے شہروں سے فوجی طاقت کے ذریعے بے دخل کیاجاتا ہے۔ یہ تمام مظاہر فلسطینیوں سے انتقامی پالیسی کا حصہ ہیں مگر نیتن یاھو اس پر مطمئن نہیں۔ اس لیے وہ فلسطینیوں کو خصوصی فوجی عدالتوں میں رگڑنے کے لیے فوجی عدالتوں کے قیام کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ خصوصی عدالتیں کسی بھی فلسطینی کو انتظامی قید میں ڈالنے، ان کی شہریت منسوخ کرنے، انہیں فلسطینی شہروں سے بے دخل کرنے، ان کے مکانات مسمار کرنے یا ان کے خلاف کسی بھی نوعیت کی دوسری سنگین کارروائی کرنے کی مجاز ہوں گی۔

فلسطینی سماجی کارکن اور القدس ریسرچ سیںٹر کے تجزیہ نگار عماد ابو عود کاکہنا ہے کہ فلسطینیوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے کے لیے اسرائیل نے ہمیشہ نام نہاد ظالمانہ قوانین اور عدالتوں کا سہارا لیا ہے۔ موجودہ حکومت طاقت کے تمام ہتھکنڈے استعمال کرنے کے بعد بھی مطمئن نہیں اور وہ فلسطینیوں کو مزید انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے کے لیے خصوصی عدالتوں کے منصوبے پر کام کررہی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.