• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان ’’صدی کی ڈیل‘‘ حد درجہ مفصل ہوگا: امریکا

پیر 11-03-2019
in عالمی خبریں
0
فلسطین اور اسرائیل کے درمیان ’’صدی کی ڈیل‘‘ حد درجہ مفصل ہوگا:  امریکا
0
SHARES
0
VIEWS

نیویارک (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر جیسن گرین بیلٹ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان مجوزہ امن منصوبہ ’’صدی کی ڈیل‘‘ حد درجہ مفصل ہوگا۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی صدارتی مشیر نے ان خیالات کا اظہار نیویارک میں سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس سے خطاب میں کیا تاہم انہوں نے امریکا کے مجوزہ امن پلان کی تفصیلات بیان نہیں کی ہیں۔

اقوام متحدہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کویت کے مندوب منصور العتیبی نے کہا کہ امریکی صدارتی مشیر گرین بیلٹ نے ’’صدی کی ڈیل‘‘ منصوبے کی تفصیلات بیان نہیں کی ہیں۔ تاہم ان کی گرین بیلٹ کے ساتھ مجوزہ امن پلان کے حوالے سے بات چیت ہوئی تھی۔

گرین بیلٹ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کے امن منصوبے کا اعلان 9 اپریل کو اسرائیلی کنیسٹ کے انتخابات کےبعد نئی تشکیل پانے والی حکومت کے دور میں کیا جائے گا۔

گرین بیلٹ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر کے داماد اور مشیر گریڈ کوشنر اور اسرائیل میں امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین امن منصوبے کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ اس میں فریقین کے لیے سیاسی اور اقتصادی پہلوؤں کی تمام تفصیلات شامل ہوں گی۔

اقوام متحدہ کے ایک سفارت کار نے امریکی مشیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مشرق وسطیٰ امن منصوبہ صرف امریکا نہیں‌ بلکہ اقوام متحدہ، مشرق وسطیٰ کے لیے یورپی یونین کے گروپ چار، روس، یورپی یونین اور دیگرممالک کی حمایت سے نافذ کیا جائے گا۔

کویت، انڈونیشیا اور چین نے بھی امریکی امن منصوبے کے مشکوک ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

Tags: اسرائیلاقوام متحدہامریکاامن منصوبہانتخاباتانڈونیشیاچینڈونلڈ ٹرمپروسصدرفلسطینکویتمشرق وسطیٰنیویارکیورپی یونین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.