فتح کے پارلیمانی لیڈر عزام احمد نے جماعت کے حالات کو خطرناک قرار دیا ہے-انہوں نے کہا کہ فتح کو بچانے اور اس کے سیاسی پروگرام پر نظر ثانی کی ضرورت ہے-
عزام احمد نے اردن کے اخبار ــ’الرائی‘کو انٹرویو میں کہا کہ فتح کی اندرونی صورت حال خلفشار سے بھی بدتر ہے-جماعت کی چھٹی کانفرنس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جماعت کو مختلف رکاوٹوں اور چیلنجز کا سامنا ہے- بیرونی کارکنان کے بیت لحم میں پہنچنے کا بھی مسئلہ ہے-واضح رہے کہ فتح کی انقلابی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ تحریک کے تمام ارکان کی موجودگی کے بغیر کانفرنس کا انعقا دنہیں ہو گا- دوسری جانب اسرائیلی حکومت نے جماعت کی بیرونی قیادت اور ارکان کو بیت لحم میں آ نے کی ا ابھی تک جازت نہیں دی -عزام احمد نے کہا کہ اسرائیلیوں سے مذاکرات میں کوئی خیر متوقع نہیں ہے-اوسلو معاہدہ شکاری کی طرف سے شکار کو دام میں لانے کی کوشش تھی-