• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 5 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ کی ناکہ بندی کس صورت میں ختم نہیں کریں گے:اسرائیل

ہفتہ 19-12-2015
in عالمی خبریں
0
Liberman 01
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے سابق وزیرخارجہ آوی گیڈور لائبرمین نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ تل ابیب کی مفاہمت خوش آئند ہرگز نہیں۔ ترک صدر رجب طیب ایردوآن غزہ کی پٹی کے بارے میں اپنی پالیسی نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات کے قیام کے نتیجے میں فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی ناکہ بندی ختم نہیں کی جائے گی۔

’’اسرائیل بیتنا‘‘ کے سربراہ اور سابق وزیرخارجہ نے وزیراعظم نیتن یاھو کی موجودہ پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن انتہا پسندانہ اسلامی نظریات کے ترجمان پرچارک ہیں۔ ان کے ساتھ تعلقات کے قیام کی کوششیں خوش آئند نہیں ہیں۔

لائبرمین کا کہنا تھا کہ ترکی کے ساتھ دوستی مصر، یونان اور قبرص کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی قیمت پر نہیں کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ ترک صدر مصرکے بارے میں یا غزہ کی پٹی کی حمایت پر مبنی اپنی پالیسی میں کسی قسم کی نظر ثانی کریں گے۔ ترکی کے ساتھ مفاہمت سیاسی خسارے کا سودا ہوگا۔

درایں اثناء اسرائیل کے اپوزیشن لیڈر اور ’’صہیونیت الائنس‘‘ کے سربراہ یتزحاق ہرٹزوگ نے ترکی کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی حمایت کی اور کہا کہ دونوں ملک ایک دوسرے کے قریب ہو کر دو طرفہ مسائل کے حل کے لیے ایک دوسرے کے مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔ نیز ماضی کی نسبت لمحہ موجود میں انقرہ کے ساتھ بہتر سمجھوتہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم دو یا تین سال پیشتر ترکی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ کرلیتے تو آج زیادہ پرسکون ہوتے،مگر نیتن یاھو لائبرمین جیسے شدت لیڈروں کےہاتھوں یرغمال رہے جس کے ہمیں بھاری قیمت چکانا پڑی ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ترک اور اسرائیلی اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ تل ابیب اورانقرہ پانچ سال سے تعطل کا شکار تعلقات بحال کرنے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔ اسرائیلی اور ترک حکومت کے عہدیداروں نے بھی دو طرفہ بات چیت کی تصدیق کی ہے تاہم فریقین کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی حتمی سمجھوتہ طے نہیں پاسکا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغزہ کی ناکہ بندی کس صورت میں ختم نہیں کریں گے:اسرائیل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.