مصر کے ایوان صدر کے ترجمان ڈاکٹر یاسر علی نے زور دیا ہے کہ غزہ کی مدد و نصرت کرنا مصر کا قومی فریضہ ہے جس سے وہ کسی بھی صورت غافل نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ مصری صدر محمد مرسی نے اہالیان غزہ کی ہر ممکن مدد کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔
یاسر علی کا کہنا ہےکہ مصر اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد جاری رکھے گا اور اس سلسلے کو کبھی ختم نہیں کا جائیگا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ غزہ کی نصرت کرنا تمام عرب اور اسلامی ممالک کا موقف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مصر نے اسرائیل کے ہاتھوں تباہ ہونے والی غزہ کی پٹی کی تعمیر نو اور اہالیان غزہ کو ضروریات زندگی کی فراہمی کے لیے بھرپور اعانت کا فیصلہ کر رکھا ہے۔
صدارتی ترجمان نے کہا کہ مصر نے قطر کے آٹھ لاکھ لٹر آئل غزہ داخل کرنے کی اجازت دیدی ہے جس سے اڑھائی کروڑ لٹر تیل میں سے اڑسٹھ لاکھ لٹر تیل غزہ بھجوایا جا چکا ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین