• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 2 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے ’عالمی صمود‘ بیڑا بارسلونا سے روانہ

اس بیڑے میں کئی عالمی اور انسانی تنظیمیں شامل ہیں جن میں ،اتحاد آزادی، عالمی تحریک برائے غزہ، قافلۂ صمود اور ملیشیا کی تنظیم صمود نوسانتارا نمایاں ہیں۔

پیر 01-09-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے ’عالمی صمود‘ بیڑا بارسلونا سے روانہ
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اتوار کے روز اسپین کے شہر بارسلونا سے "عالمی صمود بیڑے” نے غزہ کا محاصرہ توڑنے اور اہلِ غزہ سے یکجہتی کے لئے ایک نئے انسانی و فلاحی اقدام کا آغاز کیا۔ یہ بیڑا اس قابض اسرائیلی محاصرے کو توڑنے کے لئے روانہ ہوا ہے جو برسوں سے مسلط ہے اور رواں برس مارچ سے اس کی شدت اور بڑھ گئی ہے۔

اس بیڑے میں کئی عالمی اور انسانی تنظیمیں شامل ہیں جن میں ،اتحاد آزادی، عالمی تحریک برائے غزہ، قافلۂ صمود اور ملیشیا کی تنظیم صمود نوسانتارا نمایاں ہیں۔

شرکاء نے درجنوں امدادی جہازوں کے ذریعے روانگی کے لئے حتمی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ان جہازوں پر انسانی امداد لدی ہوئی ہے اور اس مشن میں 44 ممالک کے سرگرم کارکن شریک ہیں۔ ان کے ساتھ یورپی اراکینِ پارلیمنٹ اور نمایاں شخصیات بھی شامل ہیں، جن میں بارسلونا کی سابق میئر آدا کولاو اور پرتگال کی بائیں بازو کی رکن پارلیمان ماریانا مورٹاگوا خاص طور پر شامل ہیں۔

بیڑے کی رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد غزہ کے محصور عوام کے لیے ایک محفوظ انسانی گزرگاہ قائم کرنا اور عالمی سطح پر دباؤ بڑھانا ہے تاکہ فلسطینی عوام کے خلاف جاری نسل کشی روکی جا سکے۔

رابطہ کمیٹی کے مطابق 4 ستمبر کو تیونس اور دیگر ممالک سے بھی متوازی کارواں روانہ ہوں گے اور اسی دن دنیا کے مختلف ممالک میں وسیع پیمانے پر مظاہرے ہوں گے جن کا مقصد بیڑے کی حمایت اور محاصرہ توڑنے کے مطالبے کو اجاگر کرنا ہے۔

یہ اقدام اتحادبیڑا آزادی کی سنہ2010ء سے جاری کوششوں کا تسلسل ہے۔ اُس وقت ترک بحری جہاز "ماوی مرمرہ” کو قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کا سمندری محاصرہ توڑنے کی کوشش پر وحشیانہ حملے کا نشانہ بنایا تھا۔

اس کے بعد بھی بارہا بیڑوں نے محاصرہ توڑنے کی کوشش کی، جن میں رواں برس روانہ کی گئی "سفینۂ ضمیر”، "میڈلین” اور "حنظلہ” شامل ہیں جنہیں قابض فوج نے بحری قزاقی کے ذریعے روک دیا۔

قابض اسرائیل نے 2 مارچ سے غزہ کے تمام بری و بحری راستے بند کر رکھے ہیں اور انسانی امداد کو مکمل طور پر روک دیا ہے جس کے باعث اقوامِ متحدہ کے مطابق غزہ میں قحط کی ایسی نوبت آ گئی ہے جو تاریخ میں کبھی نہ دیکھی گئی۔

اگرچہ حالیہ ہفتوں میں قابض فوج نے محدود مقدار میں امداد کو داخل ہونے دیا لیکن یہ مقدار بنیادی ضروریات کو بھی پورا نہیں کرتی۔ مزید برآں متعدد امدادی ٹرکوں کو اسرائیلی سرپرستی میں سرگرم مسلح گروہ لوٹ لیتے ہیں۔

اقوام متحدہ نے حال ہی میں باضابطہ اعلان کیا ہے کہ شہرِ غزہ میں قحط چھا چکا ہے اور یہ اندیشہ ظاہر کیا کہ ستمبر کے مہینے میں یہ قحط وسطی اور جنوبی غزہ تک پھیل جائے گا۔ تاہم عالمی برادری تاحال کوئی عملی قدم اٹھانے میں ناکام ہے جو اس تباہی کو روکے یا معصوم شہریوں کی جانیں بچا سکے۔

Tags: صہیونی فوجصیہونی ریاستعالمی صمودغزہفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.