• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ پر بربریت اور جولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ناقابل قبول ہے: ملی یکجہتی کونسل

جمعرات 28-03-2019
in خاص خبریں, عالمی خبریں
0
غزہ پر بربریت اور جولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ناقابل قبول ہے: ملی یکجہتی کونسل
0
SHARES
0
VIEWS

اسلام آباد (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) دنیا بھر کے مسلمان بالخصوص اسلامیان پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کی تحریک آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائدین نے ایک مشترکہ بیان میں کیا ۔ کونسل کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کونسل کے صدر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر ، سینئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی ، سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ، نائب صدر حافظ عاکف سعید، ،پیر ہارون علی گیلانی اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثاقب اکبر نے اس امر پر زور دیا کہ اسرائیل کی مظلوم فلسطینیوں پر جارحیت اور غزہ پر مسلسل بمباری عالمی ضمیر کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے ۔ امریکہ جو اسرائیل کی سرپرستی کے لیے اپنی تمام تر نقابیں الٹ چکا ہے سے کسی انصاف کی توقع رکھنا فضول ہے، اقوام عالم کو اب اپنی انسانی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے اس مسئلہ کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

بیان میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ کا گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کا حق حاکمیت قبول کرنے کا یکطرفہ اعلان عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سراسر خلاف ورزی اور صہیونی لابی کی صریح غلامی کے مترادف ہے ۔ عالم اسلام اور عالمی ضمیر اس لاقانونیت اور ڈاکے کو کسی طور بھی قبول نہیں کرے گی ۔

بیان میں کہا گیا کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور اس میں شامل جماعتیں کل بروز جمعہ 29مارچ 2019 کو فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم یکجہتی غزہ کے طور پر منائے گی ۔ اس سلسلے میں تمام آئمہ جمعہ اور اسلامیان پاکستان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت اور امریکی صدر ٹرمپ کے مذکورہ یکطرفہ اعلان کے خلاف آواز بلند کریں ۔

Tags: آزادیاسرائیلاقوام متحدہامریکہبمباریپاکستانتحریکٹرمپجارحیتصدرصہیونیعالم اسلامعالمیغزہفلسطینگولانملی یکجہتی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.