• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 2 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غزہ میں بلا رکاوٹ امداد کی ترسیل یقینی بنائی جائے، یورپی یونین

یورپی یونین نے قابض اسرائیل کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں انسانی امداد کی بلا رکاوٹ ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔

ہفتہ 25-10-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ میں نسل کشی کا 711واں روز ، قابض اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور بھوک سے اموات جاری

Palestinian children react as they are given a plate of food at a food distribution point, set up by young men from the Madhoun family in Beit Lahia, in the northern Gaza Strip on July 18, 2024, amid the ongoing conflict between Israel and the Palestinian Hamas militant group. UN rights experts on July 9, 2024, accused Israel of carrying out a "targeted starvation campaign" that has resulted in the deaths of children in Gaza. The UN has not officially declared a famine in the Gaza Strip. (Photo by Omar AL-QATTAA / AFP)

0
SHARES
15
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) یورپی یونین نے قابض اسرائیل کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں انسانی امداد کی بلا رکاوٹ ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔

غاصب اسرائیل فلسطینی قوم کے ٹیکسوں سے حاصل شدہ وہ رقوم فوری طور پر جاری کرے جنہیں صہیونی حکومت نے غیرقانونی طور پر منجمد کر رکھا ہے۔ یہ رقوم، جنہیں فنڈز آف مقاصہ کہا جاتا ہے فلسطینی اتھارٹی کے مالی وسائل کا بنیادی حصہ ہیں جنہیں قابض اسرائیل ناجائز طور پر روکے بیٹھا ہے۔

یورپی یونین کے رہنمائوں نے برسلز میں ہونے والی اپنی سربراہی کانفرنس کے اختتامی بیان میں قابض اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ نہ صرف مقاصہ فنڈز جاری کرے بلکہ مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں جاری کشیدگی کم کرے، غیرقانونی سفاکانہ صہیونی توسیع پسندی (بستیوں کے قیام)کو فورا بند کرے اور ان علاقوں میں اپنی قاتلانہ فوجی کارروائیاں فلفور ختم کرے جنہوں نے فلسطینی عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

بیان میں رہنمائوں نے غزہ میں فائر بندی کے معاہدے تک پہنچنے میں کردار ادا کرنے والے تمام فریقوں کی کوششوں کو سراہا۔

یورپی یونین نے زور دیا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی فوری اور بلا رکاوٹ ترسیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہاں قابض اسرائیل کی مسلط کردہ بھوک، بیماری اور قحط کی سنگین صورتحال میں پھنسے فلسطینی عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

بیان کے آخر کہا گیا کہ اقوام متحدہ، اس کی ذیلی ایجنسیوں اور بین الاقوامی انسانی تنظیموں کو آزادانہ اور غیرجانبدارانہ طور پر کام کرنے کی اجازت دی جائے۔

Tags: امدادصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطینیورپی یونین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.