• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غاصب صہیونیوں اور اسرائیلی فوجیوں پر حملے ‘جہاد’ ہے: علماء

منگل 20-10-2015
in عالمی خبریں
0
Israel Attack
0
SHARES
0
VIEWS

لبنان میں دینی شخصیات اور ممتاز علماء نے فلسطینی شہریوں کی اسرائیلی فوج یہودی آباد کاروں کے خلاف جاری تازہ تحریک کی حمایت کرتے ہوئے اسے”حقیقی” اور عظیم الشان جہاد کا باب قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لبنان میں مقیم فلسطینی اور دیگر علماء نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صہیونیوں اور غاصب یہودیوں کے خلاف لڑنے والے فلسطینی جہاد فی سبیل اللہ کررہے ہیں۔ ان کی مدد اور نصرت پوری مسلم امہ پر واجب ہے۔ علماء کا کہنا ہے کہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی آزادی کی جنگ صرف فلسطینیوں کی نہیں بلکہ اس جہاد میں حصہ لینا پوری مسلمان امت کی اجتماعی ذمہ داری اور مذہبی فریضہ ہے۔

بیروت میں قائم فلسطینی علماء کونسل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نہتے فلسطینیوں کے سامنے جدید ترین اسلحے سے لیس انتہا پسند صہیونیوں کا چوہوں کی طرح بھاگنا اور چھپ چھپ پھرنا اس بات کا بین ثبوت ہے کہ صہیونی ریاست اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے۔ اسرائیل کی بھاری فوج اور اس اسلحہ بھی اب اس کے کسی کام کا نہیں۔

علماء کا کہنا ہے کہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی تحریک انتہا پسند یہودیوں کی قبلہ اول کی بے حرمتی کا ایک فطری رد عمل ہے۔ صہیونی جب مسلمانوں کے پہلے قبلہ کو زمانی اور مکانی اعتبار سےیہودیوں اور مسلمانوں میں تقسیم کرنے کی سازش کریں گے تو مسلمانوں کے مذہبی جذبات اس سے یقینا مشتعل ہوں گے۔ کوئی گیا گذرا مسلمان بھی قبلہ اول کی توہین برداشت نہیں کرسکتا۔

لبنان اور فلسطین کے علماء نے پوری مسلم امہ پر مظلوم فلسطینیوں کی مادی اور معنودی مدد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان باہمی کشمکش کو ترک کرکے قبلہ اول کی آزادی کے لیے اٹھ کھڑے ہوں اور القدس کے لیے اپنا خون اور جان ومال پیش کرنے والے فلسطینیوں کی ہرممکن مدد اور نصرت کریں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.