فلسطین وزارت برائے خارجہ امور نے عمان حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جس میں اس نے ریاست فلسطین میں اپنا سفارت خانہ قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں حکومت عمان کی جانب سے اس فیصلے کو خوش آمدید کہا گیا اورسراہا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ حکومت فلسطین اور اہل فلسطین اس فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتےہیں اور امید کرتے ہیں کہ عمان حکومت کی جانب سے فلسطین کاز کے لیے جو اخلاقی مدد فراہم کی جاتی رہی ہے،اس اقدام سے اس میں مزید اضافہ ہوگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز عمانی وزیر خارجہ کے فلسطین میں اپنا سفارت خانہ قائم کرنے کا اعلان کیا تھا،اور یہ ان تمام اقدامات کا حصہ ہے جو عمان اہل فلسطین کی مدد کے لیے کرتا رہا ہے،اور اس سے دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔
یہاں یہ بات بھی قابل زکر ہے کہ اس سے پہلے بھی متعدد عرب اور خلیجی ریاستیں ریاست فلسطین کے مرکز رام اللہ میں اپنے سفارتی مشنز قائم کر چکے ہیں۔