عراقچی: صہیونی حکومت کے مقابل مسلم ممالک کی مشترکہ حکمتِ عملی ضروری
ملاقات میں ایران اور قطر کے دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور بین الاقوامی امور، بالخصوص جوہری مسئلے اور ایران کی سفارتی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اسلامی اور عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے قطر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قطری وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر عرا قچی نے قطر پر صہیونی حکومت کی حالیہ فوجی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی دنیا کو مشترکہ اور مؤثر حکمتِ عملی کے ذریعے اس جارحانہ رویے کا مقابلہ کرنا ، غزہ میں جاری نسل کشی کا خاتمہ اور قابض حکومت کے رہنماؤں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔
اس موقع پر قطری وزیر خارجہ نے ایران کی حمایت اور اصولی مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کی مدد اور سفاکانہ اسرائیلی تسلط کے بڑھتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلامی اور عرب ممالک کو ہمہ جہتی کوششوں کو تیز کرنا ہوگا۔
ملاقات میں ایران اور قطر کے دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور بین الاقوامی امور، بالخصوص جوہری مسئلے اور ایران کی سفارتی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔