• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 3 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

عبدالملک حوثی: ظالم اسرائیلی حملے ہمارے مؤقف کو نہیں بدل سکتے

عبدالملک حوثی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دشمن کا یہ حملہ نہ تو حکومتی سطح پر اور نہ ہی عوامی سطح پر یمن کے موقف کو بدل سکے گا۔

پیر 01-09-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین, مزاحمت
0
یمن کا اعلان: بحیرہ احمر صہیونی ریاست کے لیے بند، فلسطینیوں کی حمایت جاری
0
SHARES
12
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) یمن کی انصار اللہ تحریک کے قائد عبدالملک حوثی نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل کا تازہ بزدلانہ حملہ جس میں یمنی وزیر اعظم اور متعدد وزرا شہید ہوئے یمن کے موقف کو نہیں بدل سکتا اس سے فلسطینی عوام کی نصرت کا سفر مزید تیز ہوگا۔

عبدالملک حوثی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دشمن کا یہ حملہ نہ تو حکومتی سطح پر اور نہ ہی عوامی سطح پر یمن کے موقف کو بدل سکے گا غاصب ریاست کا اصل سرمایہ صرف اور صرف درندگی ہے وہ فلسطین، لبنان، شام، عراق اور ایران کے بیٹوں کی قاتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی راہ میں جو کچھ ہم پیش کرتے ہیں وہ کسی نقصان کے مترادف نہیں، قابض اسرائیل جو روزانہ فلسطین اور غزہ میں لرزہ خیز جرائم انجام دے رہا ہے ان پر امت کو لازمی موقف اختیار کرنا ہوگا سفاک صہیونی حکومت غزہ کی پٹی میں بیس لاکھ مسلمانوں کو قحط زدہ رکھنے کے جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے اور اس پر خاموشی ممکن نہیں۔

یمن کی انصار اللہ تحریک کے قائد عبدالملک حوثی اگر ہم ظالم صہیونی حکومت کی جانب سے ہماری مقدسات کی بے حرمتی پر خاموش رہے تو ہماری امت بے بس اور ناکام ہو جائے گی جسے قابو پانا آسان ہوگا۔انہوںنے کہا کہ ہمارا سفر فلسطینی عوام کی حمایت میں جار ی ا ور مستحکم ہے۔

عبدالملک حوثی نے کہا کہ ہم دشمن کا مقابلہ ہر میدان میں کر رہے ہیں، چاہے وہ سیاسی ، عسکری ، اقتصادی یا میڈیا کا محاذ ہو۔انہوں نے اعلان کیا کہ ہماری عوام اس جارحیت کے مقابلے میں کبھی کمزور نہیں ہوگی۔ انصار اللہ تحریک کے قائد نے ایک بار پھر اپنے ملک کے موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ یمن فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور یہ ایک اٹل حقیقت ہے جس میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ یمنی عوام دشمن جابر اسرائیل کی خدمت کے لیے ہونے والی کسی بھی کوشش کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہیں گے۔

Tags: حوثیصہیونی فوجصیہونی ریاستعبدالملکفلسطینیمن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.