• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

عباس ملیشیا کے اہلکار پرامن فلسطینی مظاہرین پرٹوٹ پڑے، درجنوں زخمی وگرفتار

ہفتہ 03-10-2015
in عالمی خبریں
0
Palestine Protest
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں جمعہ کے روز نماز جمعہ کے بعد اسرائیلی ریاستی دہشت گردی اور مسجد اقصیٰ کی حمایت میں نکالی گئی ایک احتجاجی ریلی پر فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کئی مظاہرین زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مغربی کنارے کے طولکرم شہر میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کی اپیل پر مسجد اقصیٰ کے دفاع میں ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا۔ نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد مختلف مساجد سے بڑی تعداد میں شہری وسطی طولکرم میں جمع ہوئے جہاں انہوں نے ایک ریلی کی شکل اختیار کرلی۔ اس موقع پر فلسطینی پولیس نے مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور ان پر وحشیانہ لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین نے ذرائع کوبتایا کہ نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد عثما بن عفان سے شہریوں کی بڑی تعداد فلسطینی پرچم لہراتےہوئے سڑکوں پر نکلے اور ایک ریلی کی شکل اختیار کرلی۔ کئی دوسری مساجد سے بھی فلسطینی اس ریلی میں شریک ہوئے۔ عباس ملیشیا نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پرحملہ کیا اور تشدد کے ساتھ ساتھ 20 مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے ریلی پر تشدد کے دوران مظاہرین سے ان کے موبائل فون بھی چھین لیے۔

فلسطینی رکن پارلیمنٹ فتحی القرعاوی نے "مرکز” کو بتایا کہ عباس ملیشیا نے نہتے مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کرکے اسرائیلی فوج کے مظالم کی یاد تاز کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے طاقت کا اس قدر وحشیانہ استعمال کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔ عباس ملیشیا نے یہ ثابت کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی عدم موجودگی میں وہ اس سے بڑھ کر سفاکیت کا مظاہرہ کررہی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.