• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 14 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

عباس ملیشیا کا تعصب، حماس کا حامی گرفتار، پانچ پوچھ تاچھ کے لیے طلب

ہفتہ 22-12-2012
in عالمی خبریں
0
plf abbas malaysia
0
SHARES
0
VIEWS
 

مغربی کنارے کی حکمراں جماعت فتح کی سکیورٹی فورسز نے حماس کے حامیوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بیت لحم سے ایک سابق اسیر کو گرفتار جبکہ رام اللہ ، قلقیلیہ اور طولکرم کے شہروں سے پانچ افراد کو پوچھ گچھ کیلئے حاضری کے نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ مغربی کنارے میں حماس کی حمایت میں اضافے سے خائف فلسطینی اتھارٹی کی فورسز مفاہمتی معاہدوں کو نظر انداز کرتے ہوئے حماس کے کارکنوں کی گرفتاریاں تیز کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق بیت لحم میںفلسطینی اتھارٹی کی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے چار روز قبل اسرائیلی قید سے رہا ہونے والے سابق اسیر یوسف اللحام کو حراست میں لے لیا جبکہ پہلے سے گرفتار سعید ھرماس کی مدت حراست میں بھی دو ہفتے کی توسیع کردی گئی ہے۔قلقیلیہ میں نام نہاد پری وینٹو فورسز نے دعوت اسلام کالج کے دو طلبہ قصی عزونی اور ابراھیم بدارین کو پوچھ تاچھ کے لیے تفتیشی مرکز طلب کیا۔ رام اللہ میں عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے سیٹلائٹ چینل ”الاقصی” کے کیمرہ مین احمد خطیب کو اتوار کے روز سکیورٹی فورسز کے ہیڈ کوارٹرز طلب کر لیا۔ ملیشیا نے اس سے قبل بھی رام اللہ کے مغربی ٹاؤن بیتونیا میں ان کے گھر پر دھاو ا بول کر ان کو گرفتار کرلیا تھا اس وقت ریڈ کراس کی مداخلت پر انہیں رہا کیا گیا تاہم رہائی کے دو روز بعد ہی انہیں ایک بار پھر تفتیش کیلیے حاضری دینے کا بلاوا آ گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس طرح تفتیش کے لیے بلائے جانے والوں میں سے متعدد افراد کو وہیں حراست میں لے لیا جاتا ہے۔طولکرم میں صہیونی فوج کے ساتھ تعاون اورحماس کے ساتھ سیاسی دشمنی نبھانے والی اتھارٹی کی فورسز نے عمار مرمش نامی شہری کو تیرہ روز سے حراست میں لے رکھا ہے، اسی طرح فادی عموری کو مالی جرمانے کی ادائیگی کے باوجود رہائی نہیں مل رہی۔ اسی شہر سے اب حماس کے معروف رہنما عدنان حصری اور سابق اسیر محمد ابو سعدہ کو بھی تفتیش کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔ادھر نابلس کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ اتھارٹی کی فورسز نے جمعرات کے روز ایک ایڈورٹائزنگ کمپنی پر ہلہ بولا اور اس کی تلاشی لیکر یہاں موجود حماس کی تأسیس کے حوالے سے ایک تقریب کے بینرز، پلے کارڈ، اشتہارات اور تصاویر وغیرہ پر مبنی مواد چھپنے سے پہلے ہی قبضے میں لے لیا۔یاد رہے کہ فلسطینیوں کی نمائندگی کا دم بھرنے والی تحریک فتح نے سن 2006ء کے انتخابات میں حماس کی واضح اکثریت سے کامیابی کے باوجود اس کا مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا تھا۔ سن 2007سے مغربی کنارے میں اپنی حکومت کے قیام کے دوران سے فتح کی حماس کے خلاف متعصبانہ کارروائیوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے حماس کے کارکنوں کی گرفتاریاں ہی اس وقت قاھرہ اور دوحہ میں تمام فلسطینی تنظیموں کے درمیان طے پانے والے مفاہمتی معاہدوں پر عمل درآمد کی راہ میں بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔

 
 
بشکریۃ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.