• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

عالمی عدالت انصاف کی فنڈنگ روکنے کی اسرائیلی درخواست مسترد

جمعرات 29-01-2015
in عالمی خبریں
0
plf stop-funding
0
SHARES
0
VIEWS

عالمی برادری بالخصوص مغربی ڈونر ممالک نے بین الاقوامی فوج داری عدالت "آئی سی سی” کی فنڈنگ روکنے سے متعلق اسرائیل کی دائر درخواست مسترد کردی ہے۔ اسرائیل نے یہ درخواست فلسطین میں اسرائیل کے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کے اعلان کے بعد دی تھی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مغربی سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کو امداد فراہم کرنے والے ممالک نے اسرائیل کی جانب سے دی گئی درخواست کو کوئی اہمیت نہیں دی ہے۔ سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی برادری عالمی فوج داری عدالت کی فنڈنگ روکنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔ اس سلسلے میں اسرائیل کا کوئی بھی مطالبہ قبول نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ یورپ اور شمالی ایشیا کے ممالک عالمی عدالت انصاف کو سالانہ 158 ملین ڈالر کی فنڈز فراہم کرتے ہیں جو ادارے کی فلاح بہبود اور اس کی ضروریات پر صرف کیے جاتے ہیں۔ ان میں سے نصف رقم صرف سات ممالک ادا کرتے ہیں۔

جرمنی عدالت انصاف کو فنڈ فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔ اس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی فوج داری عدالت کے فنڈز روکنے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ہے۔

فرانس، برطانیہ اور اٹلی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ان کے ملک عالمی عدالت انصاف کے فنڈز نہیں روکیں گے۔ اس سلسلے میں ان تینوں‌ ممالک کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ کینیڈا آئی سی سی کو فنڈز فراہم کرنے والا ساتواں بڑا ملک ہے۔ اس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انہیں اسرائیلی وزیرخارجہ آوی گیڈور لایبر مین کی ایک درخواست موصول ہوئی ہے جس میں عالمی فوج داری عدالت کے فنڈز بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے مگر ہم واضح کرتے ہیں کہ اس سلسلے کینیڈا کی پالیسی تبدیل نہیں ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل عالمی برادری بالخصوص ڈونرز ممالک کو عالمی عدالت انصاف کے فنڈز روکنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کوئی آئینی ادارہ نہیں بلکہ ایک "سیاسی تنظیم” بن چکی ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ وہ کینیڈا، جرمنی، فرانس، برطانیہ، اٹلی، جاپان، آسٹریلیا اور دوسرے ممالک کو آئی سی سی کے فنڈز روکنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.