• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 11 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

عالمی عدالت انصاف کومتنازعہ بنانے کے لیے نیتن یاھو کا میڈیا مہم چلانے کا اعلان

پیر 19-01-2015
in عالمی خبریں
0
plf media-campaign
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ’’ہیگ‘‘ میں قائم بین الاقوامی فوج داری عدالت (آئی سی سی) کو متنازعہ بنانے اور عدالت کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے کے لیے اندرون اور بیرون ملک ابلاغی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق نیتن یاھو کی جانب سے یہ اعلان آئی سی سی کی پراسیکیوٹر جنرل فاٹو بنسودڈا کے اس بیان کے رد عمل میں کیا گیا ہے جس میں انہوں نے فلسطین میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیلی اخبار ’’ہارٹز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاھو نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بین الاقوامی فوج داری عدالت کی طرف سے جنگی جرائم کی تحقیقات کے اعلان کے رد عمل میں فوری اور موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔ اس مقصد کے لیے عالمی ابلاغی مہم چلانے کی ضرورت ہے تاکہ آئی سی سی کے وجود کو آئینی طور پر متنازعہ بنا کر جنگی جرائم کی تحقیقات کو غیرموثر بنایا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق نیتن یاھو نے وزارت خارجہ اور وزارت اطلاعات و نشریات کو ہدایت کی کہ وہ اندرون اور بیرون ملک ابلاغی اور سفارتی مہم شروع کریں جس کے ذریعے عالمی فوج داری عدالت اس کی خاتون پراسیکیوٹر جنرل بنسوڈا کو متنازعہ بنایا جاسکے۔

نیتن یاھو نے آئی سی سی کی پراسیکیوٹر جنرل بنسوڈا کو صہیونی ریاست کی ’دشمن‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسز بنسوڈا اسرائیل سے اپنے دفاع کا حق بھی سلب کرنا چاہتی ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ وہ اسرائیل کو دہشت گردی کے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑا رکھنے پر مجبور کریں۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں وزیر دفاع موشے یعلون، وزیرداخلہ، وزیرانصاف اور سیکیورٹی سے متعلق شعبے کے اہم عہدیدار بھی موجود تھے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.