(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کویت کا کہنا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست اور فلسطینی قوم کی امنگوں کے مطابق ان کے حق خود ارادیت کو یقینی بنائے جانے تک خطے میں دیر پا امن قائم نہیں ہوسکتا۔
سلامتی کونسل میں کویت کے مندوب منصور العتیبی نے ایک بار پھر فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے مظالم، فلسطین میں یہودی آبادکاری، توسیع پسندی اور فلسطینی علاقوں پرغاصبانہ قبضے کے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔ آزاد فلسطینی ریاست اور فلسطینی قوم کی امنگوں کے مطابق ان کے حق خود ارادیت کو یقینی بنائے جانے تک خطے میں دیر پا امن قائم نہیں ہوسکتا۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیلی ریاست کا فلسطینیوں کے خلاف مظالم کا سلسلہ اور غرب اردن میں فلسطینی اراضی کے الحاق کے منصوبوں پر مسلسل عمل درآمد شرمناک اور افسوسناک ہیں۔العتینی کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینی قوم کے خلاف اپنے غیرقانونی ہتھکنڈوں اور قابض ریاست کا اسٹیٹس قائم رکھ کر ہمارے وجود کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی علاقوں میں اپنی غیرقانونی اور غیرمجاز سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے غرب اردن کے الحاق اور فلسطینی اراضی میں ہزاروں کی تعداد میں مکانات کی تعمیر کرکے عملا فلسطینی مملکت کے قیام کی کوششوں کو تباہ کر رہا ہے۔