(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی اعلیٰ اختیاراتی وفد کے سوڈان کے دورے کا مقصد تل ابیب اور خرطوم کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔
سوڈان کی ایک نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ اتوار کے روز صیہونی ریاست اسرائیل کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کا دورہ کیا جہاں انھوں نے سوڈان کی عسکری قیادت سمیت اہم حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کی ، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے ساتھ ساتھ تل ابیب اور خرطوم کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی وفود کی آمد کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مختلف سطح آگے بڑھانا اور دو طرفہ روابط کو مستحکم کرنا ہے جبکہ وفد کے شرکاء میں اسرائیلی عسکری حکام سمیت سیاسی افراد شامل تھے ۔
دوسری جانب صیہونی ریاست کے فوجی ریڈیو ‘ نے بتایا ہے کہ اسرائیل کا ایک اور اعلیٰ سطحی وفد جلد ہی خرطوم کا دوبارہ دورہ کرے گاجس میں کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔