(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)صیہونی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاھو اور اماراتی ولی عہد جلد ملاقات کریں گے، ان کی ملاقات سے قبل دونوں ملکوں کے وفود بھی دوطرفہ دورے کریں گے۔
صیہونی وزیراعظم نیتن یاھو کے دفتر سے جاری ایک بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ روزنتین یاھو اور اماراتی ولی عہد محمد زاید النہیان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں متحدہ عرب امارات اور صیہونی ریاست اسرائیل کے درمیان حالیہ معاہدہ ابراہیم اور اس کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال سمیت جلد ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔
جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات سے قبل دونوں ملکوں کے وفود بھی دوطرفہ دورے کریں گے۔
واضح رہے کہ امارات اور اسرائیل نے ستمبر میں امن معاہدے کا اعلان کیا تھا۔ دونوں ملکوں کے درمیان یہ معاہدہ امریکا کی نگرانی میں طے پایا۔