فلسطینی خبر رساں ایجنسی معا کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں نابلس شہر کے جنوب میں واقع قصرہ گاؤں پر بدھ کی رات حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
صیہونی فوجیوں نے حملے کے دوران فلسطینی نوجوانوں کی طرف جنگی گولیاں چلائیں اور کم سے کم چودہ فلسطینی نوجوانوں کو زخمی کردیا۔اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کی طرف زہریلی اور آنسوگیس کے گولے بھی داغے جس کے نتیجے میں کم سے کم بیس فلسطینیوں کو سانس لینے میں شدید تکلیف کا سامنا ہوا۔
صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کرکے اٹھائیس فلسطینیوں کو گرفتار بھی کرلیا۔ گرفتار کئے گئے فلسطینیوں میں ا یک عورت اور کئی بچے شامل ہیں۔