(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات کی خبروں کے ساتھ ہی ملک کے مختلف شہروں میں بعض سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی زیر قیادت احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں صیہونی ریاست کے پرچم اور امریکی صدر کی تصاویر کو نذر آتش کیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی سوڈانی عبوری خودمختاری کونسل کے صدر عبدل فتاح البرہان اور سوڈانی وزیر اعظم عبد اللہ ہمدوک کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ سوڈان اور اسرائیل نے امریکہ کی مدد سے معمول کے سفارتی تعلقاات قائم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی صدر کے اس بیان کے منظر عام پر آتے ہیں سوڈان میں عوامی سطح پر شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا ہے ، شہر میں بعض سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی زیر قیادت احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں صیہونی ریاست کے پرچم اور امریکی صدر کی تصاویر کو نذر آتش کیا گیا ، دوسری جانب سوڈانی قومی اُمہ پارٹی کے سربراہ صادق المہدی نے کہا ہے کہ سوڈانی عوام اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کو کبھی قبول نہیں کریں گے، ہم کبھی بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی امریکی سازش کا حصہ نہیں بنے گا۔