رپورٹ کے مطابق عرب اور روسی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ تیل کے دلال ، داعش کے زیر قبضہ علاقوں سے نکلنے والے تیل کو شام اور عراق کے مخصوص علاقوں میں پہنچاتے ہیں اور پھر وہاں سے اسرائیل کو فروخت کرتے ہیں-
رپورٹوں کے مطابق داعش دہشت گرد گروہ اپنے زیر قبضہ علاقوں سے روزانہ بیس سے چالیس ہزار بیرل تیل برآمد کرتے ہیں اور اس سے انھیں روزانہ دس سے پندرہ لاکھ ڈالر سے زیادہ کی آمدنی ہوتی ہے-شام کے دیر الزور اور عراق کے دو علاقوں سے خام تیل نکال کرعراق، ترکی اور شام کی سرحدوں کے قریب ایک مثلث علاقے میں پہنچایا جاتا ہے اور وہاں سے اسرائیلی ایجنٹوں کو بیچ دیا جاتا ہے-
روزنامہ فائیننشیئل ٹائمز نے گذشتہ اگست میں اعلان کیا تھا کہ صیہونی حکومت اپنی پچھتر فیصد تیل کی ضرورت عراقی کردستان سے پوری کرتی ہے-