• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 4 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صہیونی فوج کا فلسطینی تحریک انتفاضہ کچلنے میں اپنی ناکامی کا اعتراف

جمعہ 27-11-2015
in عالمی خبریں
0
Intifada Israel
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کے خفیہ سیکیورٹی اداروں، فوج اور پولیس نے فلسطینی تحریک انتفاضہ کو کچلنے میں اپنی تمام ترریاستی میشنری کے استعمال کے باوجود اپنی ناکامی کا کھل کر اعتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ فلسطینیوں کے مزاحمتی حملے روکنا ممکن نہیں ہے۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ایک سینیر عہدیدار نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کویہ یقین ہوچلا ہے کہ فلسطینیوں کی تحریک طاقت کے ذریعے روکنا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔ لہٰذا فوج فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ کو ختم نہیں کرسکتی ہے۔ فوجی کارروائیوں کے باوجود فلسطینیوں کے چاقو سے حملے جاری رہ سکتے ہیں۔

اسرائیلی فوجی افسر نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پراخبار کو بتایا کہ "ہم فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ کو کمزور سمجھ رہے تھے مگر یہ تحریک سیکیورٹی اداروں کے اندازوں سے کہیں زیادہ طاقت ور طویل المدت دکھائی دےرہی ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ مستقبل میں ہم کس طرف جا رہے ہوں گے کیونکہ فلسطینیوں کے مزاحمتی حملے رکنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

خیال رہے کہ یکم اکتوبر کے بعد سے فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ کے دوران ایک سو سے زائد فلسطینی شہری شہید، بارہ ہزار سے زیادہ زخمی اور ہزاروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ اس کے باوجود اسرائیلی فوجیوں اور سیکیورٹی فورسز نے نہتے فلسطینیوں کے سامنے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔ اگرچہ طاقت کا وحشیانہ استعمال روز مرہ کی بنیاد پر جاری ہے مگر صہیونی فوج نےتسلیم کیا ہے کہ فلسطینیوں کی مزاحمتی تحریک محض فوجی طاقت کے ذریعے روکنا ناممکن ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی فوج کا فلسطینی تحریک انتفاضہ کچلنے میں اپنی ناکامی کا اعتراف
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.