• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 12 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صہیونی فوجیوں نے نہتے فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کرشہید کردیا

بدھ 23-09-2015
in عالمی خبریں
0
image news pl boy
0
SHARES
0
VIEWS

الخلیل مرکزاطلاعات فلسطین

قابض صہیونی فوجیوں نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک 22 سالہ فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کرشہید کردیا۔ اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کےخلاف فلسطینی عوام میں

سخت غم وغصے کی فضاء پائی جا رہی ہے۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے فلسطینی نوجوان کی شہادت کو صہیونی فوج کی درندگی قرار دیتے ہوئے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں حرسا قصبے میں فلسطینی نوجوان ضیاء عبدالحلیم التلاحمہ کو اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ ایک فوجی چوکی کے قریب سے گذر رہا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گولیاں لگنے سے التلاحمہ شدید زخمی ہوکر سڑک پر گر پڑا اور کئی گھنٹے تڑپتا رہا۔ اسرائیلی فوجیوں نے کسی فلسطینی اور ایمبولینس کو اس سے اٹھانے سے منع کردیا جس کے نتیجے میں بہت زیادہ خون بہہ جانے بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث اس نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔

اسرائیلی فوجیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی نوجوان کو گولیاں اس وقت ماری گئیں جب ایک مشتبہ گروپ نے اسرائیلی فوج کی گشتی پارٹی پر دستی بم پھینکا تاہم مقامی شہریوں نے اسرائیلی فوج کے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے۔

فلسطین کے ایک دوسرے ذریعے کا کہنا ہےکہ فلسطینی نوجوان اپنے ہاتھ میں موجود دستی بم کے پھٹنے سے زخمی ہوا اور بعد ازاں جام شہادت نوش کرگیا۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ التلاحمہ نامی نوجوان کے ہاتھ میں ایک دستی بم تھا جسے اس نے اسرائیلی فوجیوں پر پھینکنے کی کوشش کی مگر وہ اس کےہاتھوں میں پھٹ گیا۔ واقعے کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور کسی فلسطینی کو زخمی نوجوان کے قریب آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

اسرائیلی فوج کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ شہید فلسطینی نوجوان کا تعلق اسلامی جہاد کے ساتھ تھا اور وہ القدس اوپن یونیورسٹی کا طالب تھا۔ اس کا ایک بھائی اسرائیل کی جیل میں بھی پابند سلاسل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی نوجوان کو اٹھانے کے لیے فلسطینی ہلال احمر کی ایمبولینس موقع پر پہنچی مگر قابض فوجیوں نے اسے اٹھانے اور اسپتال لے جانے کی اجازت نہیں دی جس کے باعث التلاحمہ موقع ہی دم توڑ گیا۔

Tags: الخلیلصیہونیفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.