• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 25 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صہیونی سپریم کورٹ نے فلسطینیوں کے مکانات مسمار کرنے کی اجازت دے دی

جمعہ 13-11-2015
in عالمی خبریں
0
pal00156
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کی سپریم کورٹ نے ملٹری پراسیکیوٹر کی درخواست پریہودی آباد کاروں پر حملوں میں ملوث فلسطینیوں کے مکانات مسمار کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی سپریم کورٹ نے پچھلے ماہ [اکتوبر] میں مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں "ایتمار” کے مقام یہودی آباد کاروں پر حملوں میں ملوث قرار دیے گئے ایک نوجوان کا گھر مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ سات دیگر مکانات کی مسماری کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔ ایتمار کالونی میں فلسطینیوں کے حملوں میں دو یہودی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مغربی رام اللہ میں ایک یہودی کالونی کے قریب فلسطینی شہری کے حملے میں مارے یہودی آباد کار کے انتقام میں حملہ آور کا مکان مسمار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوسرے دو مکانات بھی مغربی کنارے کے شہر رام اللہ اور قلندیہ کے مہاجر کیمپ میں واقع ہیں۔ یہ ان فلسطینیوں کے بتائے جاتے ہیں جو مبینہ طور پر اسی سال جون میں اسرائیلوں کے قتل میں ملوث پائے گئے۔

بائیس اکتوبر کو عدالت عظمیٰ نے اسرائیلی فوج کی جانب سے متعدد گھر گرانے کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد معطل کر دیا تھا۔ ان میں متذکرہ بالا پانچوں مکانات بھی شامل تھے، جنہیں حالیہ فیصلے میں گرانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت نے چند ماہ قبل ان فلسطینیوں کے مکانات مسمار کرنے کا حکم جاری کیا تھا جو مبینہ طورپر یہودی آباد کاروں کے قتل میں ملوث ہیں۔

اکتوبر کے اوائل میں فلسطین میں شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے 84 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا جب کہ فلسطینی نوجوانوں کے چاقو سے حملوں میں 12 صہیونی جنہم واصل ہوئے تھے۔ ان یہودیوں کو ہلاک کرنے والے فلسطینیوں کے مکانات مسمار کرنے کا حکم دیا گیا تھا جس پرعمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی سپریم کورٹ نے فلسطینیوں کے مکانات مسمار کرنے کی اجازت دے دی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.