(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی حکومت امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے خاتمے سے پہلے پہلے فلسطینی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ یہودی آباد کاری اور توسیع کے لیے کوشاں
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں مرکز برائے دفاع اراضی اور مزاحمت یہودی آباد کاری کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکومت امریکا میں انتقال اقتدار کے عبوری مرحلے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فلسطین میں زیادہ سے زیادہ یہودی بستیوں کی تعمیر کی کوشش کر رہی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ صہیونی حکام موجودہ امریکی صدر ٹرمپ کی حمایت سے فائدہ اٹھانے کے لیےکوششیں کر رہی ہے صہیونی حکام کو خدشہ ہے کہ نو منتخب صدر جو بائیڈن اپنے اقتدار میں آنے کے بعد اسرائیل پر یہودی آباد کاری روکنے کے لیے دباؤ ڈال سکتے ہیں جس کی روک تھام کے لیےصہیونی حکام 20 جنوری 2021ء کو امریکا کے نئے صدر جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب سے قبل فلسطینی علاقوں میں آباد کاری کے منصوبوں کو بڑھانا چاہتی ہے جبکہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے رواں ہفتے غرب اردن میں متعدد یہودی کالونیوں کا دورہ کریں گے۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب امریکا کا کوئی حاضر سروس وزیر خارجہ متنازع یہودی کالونیوں کا دورہ کر رہا ہےساتھ ہی اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے غرب اردن میں 1700 گھروں کی تعمیر کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔