• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 5 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صہیونی انسانی حقوق گروپ بھی فلسطینیوں کے ماورائے قانون قتل پرسراپا احتجاج

ہفتہ 19-12-2015
in عالمی خبریں
0
Human Right 01
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم نے بھی صہیونی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے ماورائے عدالت قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی فورسز فلسطینیوں کا ماورائے قانون قتل کرر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی انسانی حقوق گروپ’’بتسلیم فاؤنڈیشن‘‘ کی جانب سے ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے بے گناہ فلسطینیوں کے بعض واقعات کا احوال بیان کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج روز مرہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کا ماورائے عدلت قتل کررہی ہے۔ اسرائیلی فوج پرامن مظاہرے کرنے والے فلسطینیوں کو بھی براہ فائرنگ اور مہلک ہتھیاروں سے نشانہ بناتے ہیں جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کا پے پناہ جانی اور اور مالی نقصان ہو رہا ہے۔

’’پرتشدد حملے‘‘ کے عنوان سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج اور پولیس پچھلے تین ماہ سے فلسطینی مظاہرین کے خلاف آتشیں اسلحہ اور مظاہرین کے خلاف ممنوعہ ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کررہی ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی شہریوں کا غیرمعمولی جانی نقصان ہوا ہے۔ اسرائیلی فوجی بہ ظاہر یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کی گولیوں کا نشانہ بننے والے فلسطینی دستی ہتھیاروں سے مسلح تھے اور وہ یہودی آباد کاروں اور فوجیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے جس پرانہیں نشانہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم اکتوبر فلسطینیوں کے چاقو سے حملوں، گاڑیوں تلے کچلنے اور فائرنگ سے 16 صہیونی اور تین اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے جب کہ اسی عرصے کے دوران اسرائیلی فوج کی اندھا دھند اور بلا اشتعال فائرنگ سے 71 فلسطینی شہید کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جس مہلک اسلحہ کا استعمال حالت جنگ میں بھی ممنوع سمجھا جاتا ہے اسرائیلی فوج اس کا کھلے عام اور معمول کے مطابق استعمال کررہی ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے نمونے کے طورپر ایسے 12 واقعات کا احوال بیان کیا ہے جس میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کا تذکرہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان تمام فلسطینیوں کو صہیونی فوجیوں نے بے دردی کے ساتھ شہید کیا۔ انہیں گولیاں مارنے کا کوئی آئینی اور اخلاقی جواز نہیں تھا کیونکہ ان میں سے کوئی ایک بھی اسرائیلی فوج کے لیے خطرہ نہیں تھا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے یکم اکتوبر کے بعد اب تک 125 کے لگ بھگ فلسطینی شہید اور ہزاروں کو زخمی کیا ہے۔ انسانی حقوق کی کئی دوسری عالمی تنظیمیں بھی صہیونی ریاست پر فلسطینیوں کے ماورائے عدالت قتل عام کے ناقابل تردید شواہد مہیا کرچکی ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی انسانی حقوق گروپ بھی فلسطینیوں کے ماورائے قانون قتل پرسراپا احتجاج
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.