بحرین میں منعقد ہونے والی سنچری آ ف ڈیل کانفرنس کے خلاف جہاں فلسطین میں احتجاج نے سڑکوں کو اپنے گھیرےمیں لیے رکھا،وہ فلسطنیوں کا سودا کرنے کی کوشش کرنےوالوں کے خلاف دنیا بھرمیں لوگ سراپا احتجاج نظر آئے۔
یورپ کے ملک پولینڈ کے دارلحکومت وارسا میں مقیم فلسطنیوں نے بھی منامہ کانفرنس کے خلاف احتجاج کیا، احتجاج کے لیے لوگ وارسا میں موجود فلسطینی سفارت خانے میں جمع ہوئے اور امریکا کے زیراہتمام منعقد ہ نام نہاد مشرقی وسطیٰ امن کیلئے منامہ کانفرنس کےخلاف نعرے بازی کی۔
پولینڈ میں ریاست فلسطین کے فیر محمدخلیفہ ے بھی احتجاج میں شرکت کی،شرکا نے مختلف قسم کے بینرز اٹھائے ہوئے تھے،جن میں منامہ کانفرنس کا انعقاد کے خلاف نعرے درج تھے،مظاہرین کا کہنا تھا کے امریکہ کی سرپرستی میں سنچری آف ڈیل کے نام پر کھیلا جانے والا یہ کھیل مشرق وسطی کو مزید مسائل کی طرف دھکیلے گا۔
اس موقع پر ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی سفیر نے کہا کہ امریکی انتظامیہ سنچری آ ف ڈیل کے نام پر فلسطنیوں کے بنیادی حقوق غصب کرنے کی کوشش کر رہی ہے،اس کانفرنس کا نہ کوئی معاشی مقصد ہے،نہ کو ئی سیاسی مقصد ہے،یہ صرف اور صرف عربوں کو تقسیم کرنے اور انکے بیچ خلیج پیدا کرنے کی ایک گھناونی سازش ہے۔