(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ اس منصوبے کو قطعی طور پر قبول نہیں کریں گے جس میں فلسطینی عوام کو لبنان میں مستقل آباد کرنے یا انہیں فلسطینی سرزمین پر زبردستی بھیجے جانے کی ارادہ ہوگا۔
یورپی سفیروں سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ لبنان کی سرزمین لبنانیوں کی ہے اور فلسطینیوں کی سرزمین فلسطینیوں کی ہے اور ہم ہمیشہ اس یقین پر قائم رہیں گے،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چاروں اطراف اسے صدی کی ڈیل کی باتیں سننے میں آرہی ہیں لیکن ہم قطعی طور پر اس کے حق میں نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ شام میں سنہ 2011ء میں شروع ہونے والی عوامی بغاوت کی تحریک کےبعد بڑی تعداد میں شامی شہر نقل مکانی کرکے لبنان میں داخل ہوگئے تھے۔ لبنان پہلے ہی فلسطینی پناہ گزینوں کا ایک بڑا بوجھ اٹھائے ہوئے ہے۔