(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) سعودی عرب کےولی عہد شہزادہ سلمان اور کشنر نے خطے میں قیام امن کے امکانات کو پورا کرنےکے لیے فلسطینی اسرائیلی مذاکرات دوبارہ شروع کرنےکی ضرورت پر زور دیا۔
ذرائع کےمطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےمنگل کے روز امریکی صدر کے داماد اور مشرقی وسطیٰ کیلئے میشر جیرڈ کشنر سے ملاقات کی جس میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی شریک تھے۔
ملاقات میں فلسطین سے مطلق علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے خطےمیں امن عمل کے امکانات اور فلسطینی اور اسرائیلی فریقین کے مابین مذاکرات شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
گفتگو میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر تمام شعبوں میں دوطرفہ شراکت داری کو مستحکم کرنے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس کے باعث خاص طور پر خطے میں سلامتی اور یقینی استحکام حاصل ہو کہ بین الاقوامی امن و سلامتی کی ضمانت ہو۔
خیال رہے کہ امریکی صدر کے سینئر مشیر جیرڈ کشنر امارات اسرائیل معاہدے کے بعدمناما میں بحرین کے بادشاہ کے ساتھ بات چیت کرنے اور اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے دورے کے بعد اب سعودی عرب پہنچے ہیں اور ان کاکہناہے کہ امارات کی طرح دوسرے عرب ممالک بھی مہینوں میں ہی ابوظہبی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس معاہدے کے حامی ہو جائیں گےجبکہ اس حوالے سے اگست کے بعد کشنر مزیددوسرے خلیجی ممالک کا دورہ کریں گے۔