سمیر قنطار صیہونی جیلوں میں سب سے زیادہ قید کاٹنے والے لبنانی شہری تھے۔ وہ تین عشروں تک صیہونی جیلوں میں قید رہنے کے بعد سنہ دو ہزار آٹھ میں حزب اللہ اور صیہونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے وقت آزاد ہوئے تھے۔ صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات شام میں سرگرم دہشت گردوں کی حمایت کے لئے ایک بار پھر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور دمشق کے جنوب میں واقع جرمانا علاقے پر بمباری کی۔
رپورٹس کے مطابق اتوار کو علی الصباح اسرائیل کے جنگی طیاروں جرمانا قصبے کی ’’الحمصی‘‘ کالونی میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سمیر القنطار اور فرحان الشعلان سمیت متعدد جنگجوشہید گئے۔
رپورٹ کےمطابق اسرائیلی فورسزنے چھ منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں عمارت مکمل طورپر زمین بوس ہوگئی۔