(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں کی شام کے فوجی اڈے پر بمباری، فوجی اڈا تباہ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظررکھنے والے ادارے’سیرین آبزر ویٹری فار ہیومن رائٹس’ کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام کے وسط حمص کے مشرقی علاقے میں قائم فوجی اڈاے "فور” پر اسرائیلی فضائیہ نے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں فوجی اڈے کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔
فوجی اڈے ‘فور’پر شامی اور ایرانی فورسز تعینات ہیں اس کے علاوہ اس فوجی اڈے پر بعض روسی عسکری مشیر بھی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ اسرائیل کی جانب سے شام کے اس فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے، اس سے قبل بھی اسرائیل اس فوجی اڈے پر بمباری کرچکا ہے۔نو اپریل 2018ء کو اس فوجی اڈے پر میزائل حملوں کے نتیجے میں 14 جنگجو اور شامی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔