• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 11 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سید حسن نصراللہ کی اسرائیل کو کھلی وارننگ

ہفتہ 18-08-2012
in عالمی خبریں
0
plf hassan nasarullah1
0
SHARES
0
VIEWS

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے جمعہ الوداع کے دن لبنان میں نکالی جانے والی قدس ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے ایران کے خلاف کسی قسم کا جارحانہ اقدام انجام دیا تو وہ ایران کے فوری اور تباہ کن ردعمل سے مواجہ ہو گا۔ انہوں نے تاکید کی کہ ایسی صورت میں حزب اللہ لبنان مقبوضہ فلسطین میں رہنے والے کروڑوں اسرائیلی صہیونیستوں کی زندگی کو جہنم میں تبدیل کر کے رکھ دے گی۔

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ اسرائیل حقیقی طور پر ایران پر حملہ ور ہونے سے ڈرتا ہے اور یہ امر ایسی ہر عرب قوم کیلئے ایک سبق ہے جو اسرائیلی جارحیت سے محفوظ زندگی بسر کرنے کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں صرف طاقتور ممالک کا احترام کیا جاتا ہے لہذا جو عرب ملک بھی اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات سے محفوظ رہنا چاہتا ہے اسے چاہئے کہ وہ ایران کی مانند طاقتور ہو جائے۔

:ایران پر حملہ اسرائیل کی نابودی پر ختم ہو گا

حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے بنجمن نیتن یاہو اور ایہود باراک کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ لوگوں کی جانب سے لبنان کے خلاف 33 روزہ جنگ شروع کرنے کا احمقانہ فیصلہ اسرائیل کی اسٹریٹجک شکست کا باعث بنا ہے تو اچھی طرح جان لیں کہ ایران پر حملہ کرنے کے احمقانہ فیصلے کا نتیجہ اسرائیل کی مکمل نابودی کی صورت میں ظاہر ہو گا۔
سید حسن نصراللہ نے کہا کہ 2006ء میں حزب اللہ لبنان کے ہاتھوں اسرائیل کی ذلت آمیز شکست کے اثرات اب تک اسرائیلی فوجی اور سیاسی رہنماوں کے ذہن اور عقل پر سوار ہیں اور اگرچہ وہ خطے کے حالات سے سوء استفادہ کرتے ہوئے لبنان پر دھاوا بولنے کے خواھشمند ہیں لیکن 33 روزہ جنگ میں شکست کا مزہ انہیں ایسے جارحانہ اقدام کو دوبارہ انجام دینے سے روکتا ہے۔

:حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے قدس ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران

اپنے خلاف انجام پانے والی تمامتر بیرونی اور اندرونی سازشوں کے باوجود انتہائی طاقتور اور مضبوط ملک ہے اور مسئلہ فلسطین کے بارے میں اپنے حق پر مبنی موقف پر پوری مضبوطی اور سختی سے ڈٹا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور قدس شریف کے بارے میں ایران کا موقف ہر قسم کی سیاسی سودے بازی سے بالاتر ہے۔
سید حسن نصراللہ نے کہا کہ اسرائیل اکثر ایران پر یہ الزام لگاتا آیا ہے کہ وہ شام کے ذریعے حزب اللہ لبنان اور حماس کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے لیکن یہ انتہائی جھوٹا الزام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل خود اچھی طرح جانتا ہے کہ ایران کے خلاف اسکا یہ الزام درست نہیں اور اسرائیل کا اصلی مسئلہ یہ ہے کہ ایران صحیح معنوں میں ایک طاقتور اسلامی ملک ہے جو بہت تیزی سے علمی، معاشی اور فوجی میدان میں ترقی کی طرف گامزن ہے۔

:خطے کے سیاسی حالات مسئلہ فلسطین کے حق میں آگے بڑھ رہے ہیں

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ خطے میں رونما ہونے والی سیاسی تبدیلیاں ظاہر کرتی ہیں کہ اسرائیل کے خلاف گھیرا تنگ سے تنگ تر ہوتا جا رہا ہے اور مسئلہ فلسطین روز بروز اجاگر ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شام میں کشمکش شروع ہونے کے بعد اسرائیل کو کچھ امید پیدا ہو گئی تھی کیونکہ ترکی جو خطے میں اسلامی مزاحمت کا بڑا حامی ملک قرار پا سکتا ہے نے شام کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی نچلی سطح پر لا کھڑا کیا ہے۔ لہذا اسرائیل نے اس صورتحال سے سوء استفادہ کرتے ہوئے ایران اور عرب ممالک کے درمیان پھوٹ ڈالنے کی کوششیں شروع کر دیں لیکن وہ اپنے مقاصد میں بری طرح ناکامی کا شکار ہوا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اسلامی ممالک کو چاہئے کہ وہ شام کو اپنے سے دور کرنے کی بجائے اپنی آغوش میں لیں۔ انہوں نے مکہ مکرمہ میں منعقد ہونے والے اسلامی تعاون کی تنظیم کے حالیہ اجلاس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں شام کو بھی دعوت دینی چاہئے تھی اور اسلامی ممالک کے رہنماوں کو دمشق کا دورہ بھی کرنا چاہئے تھا اور فریقین پر آپس میں مذاکرات اور گفتگو شروع کرنے اور قتل و غارت ختم کرنے کی تاکید کرنی چاہئے تھی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.