امریکا کی معروف سٹانفورڈ یونیورسٹی کی طلبہ یونین نے انسانی حقوق میں ملوث اسرائیلی کمپنیوں کے بائیکاٹ کی ایک مہم میں شمولیت کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
اخبار جامعہ کے مطابق اسی موضوع پر گذشتہ ہفتے ووٹنگ ہوئی تاہم اس میں 64 فیصد طلبہ نے مہم کے حق میں رائے دی جو ایسی کسی مہم کو باقاعدہ طور پر اپنانے کے لئے 66 فیصد ووٹوں کے معیار سے کم رہی۔
قرارداد پر آج ہونے والی ووٹنگ میں دس ارکان نے اس کی حمایت کی جبکہ چار نے اسے مسترد کیا۔ ایک رکن نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین