(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) سوڈانی رہنما کا کہنا ہے کہ فلسطینی کاز ہمارا قومی ، مذہبی اور بین الاقوامی مسئلہ ہے، کہ سوڈان کبھی بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی امریکی سازش کا حصہ نہیں بنے گا۔
فلسطینی صدر محمود عباس کے مشیر برائے مذہبی امور اور اسلامی تعلقات اور فلسطین کے سپریم جج ڈاکٹر محمود الحبش سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئےسوڈانی قومی اُمہ پارٹی کے سربراہ صادق المہدی نے کہا ہے کہ سوڈانی عوام اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کو کبھی قبول نہیں کریں گے، ہم کبھی بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی امریکی سازش کا حصہ نہیں بنے گا۔
انہوں نے متحدہ عرب امارات-اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن کی "سازش” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی کاز ہمارا قومی ، مذہبی اور بین الاقوامی مسئلہ ہے، کہ سوڈان کبھی بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی امریکی سازش کا حصہ نہیں بنے گا۔
"سوڈانی عوام جس میں تمام سیاسی جماعتیں شامل ہیں وہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ناانصافی اور غیر قانونی قبضے کے مقابلہ میں ان کے استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں۔”